Friday, March 29, 2024

الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
March 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  احتساب عدالت لاہور میں الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے  تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزم پرویز اقبال ، مبشر اسحاق اور ٹی ایم او  تنویر یوسف کو 14 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ،  ملزموں کی پلی بارگین  کی درخواست پر نیب سے مکمل رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی ۔ نیب کی جانب سے عدالت  کے روبرو ملزموں کی پلی بار گین کی درخواست پیش کی گئی تھی ،  عدالت کو بتایا گیا کہ کہ  نیب کی جانب سے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ، ملزمان نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق  ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔