Friday, April 26, 2024

الحمراء نیشنل ایگز ی بیشن آف وژوئل آر ٹ کا انعقاد آج کیا جائیگا

الحمراء نیشنل ایگز ی بیشن آف وژوئل آر ٹ کا انعقاد آج کیا جائیگا
November 26, 2018
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء نیشنل ایگز ی بیشن آف وژوئل آر ٹ کا انعقاد آج الحمراء آرٹ گیلری میں کیا جا رہا ہے ۔ایگزی بیشن  میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خاں نے اس نمائش کے انعقاد کے حوالے سے بتا یا کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار قوموں کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں،وژوئل آرٹ کا فروغ سماجی رویوں کی پہچان کا باعث ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک بھر سے 136وژوئل آرٹسٹ کے کام میں دیکھنے والوں کو نادرآئیڈیا،سماجی طرز فکر،معاشرے میں رائج رسم ورواج کے ساتھ ساتھ جدت کی طرف گامزن دنیا میں اپنا مقام پید ا کرنے کے راز پنہاں ملیں گے ۔