Friday, April 26, 2024

الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے
April 3, 2019

الجزائر (92 نیوز) الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ہموار انتقال اقتدار کی یقین دہانی کرا دی۔

 سرکاری میڈیا کے مطابق 82 سالہ صدر نے آرمی چیف کے حکم کے بعد اپنے آپ کو حکومت سے دستبردار کر لیا کیونکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد گائیڈ صلاح نے کہا کہ اب مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا۔

 عبدالعزیز نے کہا کہ اقتدار کی ہموار منتقلی کےلئے آئین کے مطابق انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ عبوری دور میں تمام ادارے معمول کے کام کاج کیلئے آئین کے تحت کام کریں گے۔

 حکومت کیخلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے صدر عبدالعزیز کہہ چکے تھے کہ وہ  28 اپریل کو دور اقتدار  کی مدت ختم ہونے پر مستعفی ہو جائیں گے۔