Thursday, April 25, 2024

الجیریا میں ملک گیر مظاہروں کے باعث انتخابات ملتوی

الجیریا میں ملک گیر مظاہروں کے باعث انتخابات ملتوی
March 12, 2019
الجیریا (92 نیوز ) الجیریا  کے صدرعبدالعزیز  نےملک گیر مظاہروں کے بعد اپنے آپ کو اپریل میں ہونے والے انتخابات  سے علیحدہ کر لیا اور انتخابات ملتوی کر دیے ۔ صدرعبدالعزیز نے اعلان کیا کہ وہ پانچویں دفعہ صدر بننے کیلئےانتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ صدرنے انتخابات کے انعقاد  اورنئے آئین  کی ڈرافٹنگ  کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ صدر نے یہ اقدامات اپنے پانچویں با ر الیکشن لڑنے کیخلاف مظاہروں کی وجہ سے کیے۔ وزیر اعظم احمداور اس کی کابینہ نے بھی احتجاج کیوجہ سے استعفیٰ دے دیا۔ الجیرین صدرنےوزیرداخلہ کو وزیراعظم کاعہدہ تفویض کردیا۔