Thursday, March 28, 2024

الجزیرہ عربی چینل کے سینئر رپورٹر احمد منصور کو برلن سے دوحہ جاتے ہوئے مصری حکام کی درخواست پر حراست میں لے لیا گیا

الجزیرہ عربی چینل کے سینئر رپورٹر احمد منصور کو برلن سے دوحہ جاتے ہوئے مصری حکام کی درخواست پر حراست میں لے لیا گیا
June 21, 2015
برلن (ویب ڈیسک) الجزیرہ عربی کے سینئر رپورٹر احمد منصور کو جرمنی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف الجزیرہ عربی کے سینئر رپورٹر احمد منصور کو ایک وکیل پر تشدد کے الزام میں قائرہ کی فوجداری عدالت نے ان کی غیرحاضری میں انہیں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مصری حکام کی درخواست پر احمد منصور کو برلن سے دوحہ جانے والی پرواز میں سوار ہوتے وقت حراست میں لیا گیا۔ احمد منصور کو پیر کے دن عدالت میں جرمن جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ الجزیرہ چینل کے مطابق مصری اور برطانوی شہریت کے حامل صحافی احمد منصور پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ اس سے قبل بھی مصر نے احمد منصور کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے جو کہ انٹرپول کی طرف سے قانون کے مطابق نہ ہونے کے وجہ سے مسترد کر دیئے گئے تھے۔ دوسری جانب صحافی احمد منصور کی جانب سے دوران حراست جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔