Saturday, May 18, 2024

الجزائر کے فوجی سربراہ کا صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ‏

الجزائر کے فوجی سربراہ کا صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ‏
March 27, 2019

الجزائر (92 نیوز) افریقی ملک الجزائر کی فوج کے سربراہ احمد قائد صالح نے صدرعبدالعزيز سےمستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

فوجی سربراہ  کے مطابق اس حوالےسےآئین کا وہ آرٹیکل استعمال کیا جا سکتا ہے،جو طبی وجوہات کی بنیادپرکسی بھی رہنما کو اس عہدے پر فائز رہنےکی اجازت نہیں دیتا۔

آرمی چیف کے مطابق صدرکےخلاف ہونےوالےاحتجاجی مظاہرے ابھی تک پرامن ہیں لیکن اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جانا بہت ضروری ہے۔

بیاسی سالہ صدر عبدالعزيز  گزشتہ بیس برسوں سے الجزائر  پر حکمرانی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔