Sunday, September 8, 2024

الجزائر میں دولہا نے میک اپ کے بغیر دلہن کو پہچاننے سے انکار کر دیا

الجزائر میں دولہا نے میک اپ کے بغیر دلہن کو پہچاننے سے انکار کر دیا
August 5, 2015
الجزائر (ویب ڈیسک) بناو سنگھار، میک اپ اور خواتین لازم و ملزوم ہیں۔ دلہنوں کا میک اپ تو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے لیکن ایک خاتون کو مسلسل میک اپ میں رہنا مہنگا پڑ گیا۔ شادی کے دوسرے ہی روز شوہر نے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر میں ایک دولہا نے میک اپ کے بغیر اپنی دلہن کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا اور الٹا اس پر جذبات مجروح کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ اپنے دعوے میں دولہا نے کہا کہ شادی کی اگلی صبح اپنی دلہن کو دیکھ کر وہ اسے پہچان ہی نہ سکا اور اسے لگا جیسے کوئی چور گھر میں آ گیا ہے۔ دولہا کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اس کی ہونے والی بیوی جب اس سے ملتی تھی تو مکمل میک اپ کر کے آتی تھی اور شادی کے دن بھی اس نے خوب میک اپ کر رکھا تھا اور وہ بہت خوبصورت اور پر کشش دکھائی دے رہی تھی اس لیے اپنی دلہن کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اسے شدید ذہنی صدمہ ہوا ہے۔