Friday, March 29, 2024

الجزائر میں دو سابق وزرائے اعظم کو کرپشن پر سزا

الجزائر میں دو سابق وزرائے اعظم کو کرپشن پر سزا
December 10, 2019
 الجزائر (92 نیوز) الجزائر میں دو سابق وزرائے اعظم کو کرپشن پر سزا ہو گئی۔ الجزائر میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ کرپشن کے جرم میں سابق وزرائے اعظم کو جیل بھیج دیا۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم احمد اویحیٰ کو  پندرہ سال قید اور سولہ ہزار ڈالر جرمانے جبکہ عبدالمالک سلال کو بارہ سال قید اور آٹھ ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ دونوں پر کار مینوفیکچرنگ کرپشن سکینڈل میں عہدے کے غلط استعمال کے الزامات تھے ۔ دونوں سابق وزرائے اعظم بیس سال تک  صدر  رہنے والے عبدالعزیز بوتفیلکا  کے ماتحت فرائض سر انجام  دیتے رہے ۔ بیاسی سالہ بوتفیلکا  نے رواں سال اپریل میں کرپشن کیخلاف ملک گیر مظاہروں کے بعد صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔