Friday, April 19, 2024

البانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، 4 افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ

البانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، 4 افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ
November 26, 2019
ترانا (92 نیوز)البانیہ کا دارالحکومت ترانا 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا ، 4 افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طاقتور ترین زلزلہ نے دارالحکومت ترانا کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے چار بجے آیا۔ وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے ملبے سے ملی ہیں۔ دوسری جانب ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ دو ماہ میں البانیہ میں آنے والا دوسرا طاقتور ترین زلزلہ ہے۔