Thursday, March 28, 2024

الاسکا: ایک انجن والا چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

الاسکا: ایک انجن والا چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
December 30, 2015
الاسکا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے دارالحکومت اینکریج میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ایک انجن والا طیارہ الاسکا کے دارالحکومت میں چھے منزلہ عمارت سےٹکرا کر گر گیا اور اس کا ملبہ ایک دوسری عمارت پر گرا۔ حادثے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثے کے بعد عمارت اور بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی اور علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔ ایف بی آئی کے مطابق طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا۔