Saturday, April 27, 2024

الاباما میں طوفانی بگولے نےتباہی مچادی ،22افراد ہلاک

الاباما میں طوفانی بگولے نےتباہی مچادی ،22افراد ہلاک
March 4, 2019
الاباما (92 نیوز)امریکی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، طوفان کے نتیجے میں 22افراد ہلاک جبکہ متعددشدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ امریکی ریاست الاباما میں طوفانی بگولےنےہر شے کو تہس نہس کرڈالا، طوفان کی لپیٹ میں آکر22افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ طوفان کےنتیجےمیں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئےجبکہ سینکڑوں درخت بھی اُکھڑ گئے ، اہم شاہراہیں بھی متاثر ہوئیں ۔ ادھرامدادی ٹیموں کی جانب سےریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، درختوں کو کاٹ کرسڑکوں سےہٹایا جارہا ہے۔ امدادی کارروائیوں کےدوران بھاری مشینری کابھی استعمال کیاجارہاہے۔خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سےسب سےزیادہ تباہی امریکی شہر لی کاؤنٹنگ میں آئی، جہاں پینتیس ہزارافراد بجلی سے محروم ہوگئے۔