Sunday, May 19, 2024

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں انسنریٹر خراب ہوئے 6 ماہ بیت گئے

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں انسنریٹر خراب ہوئے 6 ماہ بیت گئے
March 10, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں  میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے والا انسنریٹر خراب ہوئے چھ ماہ کا عرصہ بیت گیا، انتظامیہ نے خطرناک ویسٹ کو بوریوں میں عارضی طور پراسٹور کرنا معمول بنا لیا۔ فیصل آباد ڈویژن کے سب سے بڑے الائیڈ اسپتال کا انسنریٹر 6 ماہ سے بند ہے ، انسنریٹر خراب ہونے کے باعث میڈیکل ویسٹ  استعمال شدہ سرنجیں ،ٹیکے ، ڈرپس، میڈیکل بیگز کو مناسب درجہ حرارت دے کر تلف کئے جانے کی بجائے  بوریوں میں بند کر کے عارضی طور پر اسٹور کیا جارہا ہے ۔ ویسٹ  بعض اوقات عملے کی غفلت کے باعث کوڑے میں کھلا پڑا رہتا ہے، ایم ایس اسپتال کہتے ہیں پنجاب سرکار نے نئے انسنریٹر خرید لیے ہیں جو جلد نصب ہوجائیں گے، تاہم متبادل کے طور پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدہ کر رکھا ہے۔ غیرتلف شدہ میڈیکل ویسٹ اسپتال آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس کے سدِباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔