Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
October 1, 2018
نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کی موثر آواز نے اقوام عالم کو بیدار کر دیا۔ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم  اور مقبوضہ وادی میں ہر روز بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس  نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔ جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ آج تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے روک تھام اور مسئلے کے مستقل حل پر زور دیں گے ۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج خونیں کھیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضلع کلگام میں نئے ملٹری کیمپ کے قیام کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا تو بھارتی اہلکاروں نے مظاہرین پر بدترین تشدد کرکے درجنوں افراد زخمی کر دیئے۔ ایک طرف بھارتی مظالم ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ وادی میں تعیناتی بھارتی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکی ہے۔ راجوڑی میں تعینات  ایک اور اہلکار نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اس طرح جنوری دو ہزار سات سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد چار سو گیارہ ہو چکی ہے۔