Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ کے مبصرین کا بھارتی فائرنگ سے متاثرہ پاکستانی علاقوں کا دورہ

اقوام متحدہ کے مبصرین کا بھارتی فائرنگ سے متاثرہ پاکستانی علاقوں کا دورہ
November 1, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) اقوام متحدہ کے مبصرین نے سیالکوٹ سی ایم یچ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور ان سے فائرنگ کی تفصیلات معلوم کیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین کے 2رکنی وفد نے گزشتہ دنوں شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ دنوں شکرگڑھ سیکٹر پر بربریت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے 3پاکستانی شہید اور 11زخمی ہو گئے تھے جس پر پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی رویے پر شدید احتجاج کیا تھا۔