Tuesday, May 21, 2024

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
October 13, 2018
جکارتہ (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انڈونیشیا میں سونامی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انتونیو گوتریس نے انڈونیشیا کے شہر پالو کا دورہ کیا۔ انھوں نے انڈونیشین عوام کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اقوام عالم انڈونیشیا کیساتھ ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ  تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کیلئے انڈونیشین حکومت کیساتھ ہیں ۔ اس سے قبل انڈونیشین متاثرین کیلئے ورلڈ بینک پانچ ملین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کر چکا ہے۔