Friday, April 26, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش
February 28, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انتونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر  دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت متفق ہوں تو ثالثی کیلئے ہیں ، ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجیرک  کے مطابق سیکریٹری جنرل نے بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے۔ سیکریٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ،سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ دوسری جانب امریکہ نے بھی پاکستان اور بھارت کو مزید عسکری کارروائیوں سے گریز کرنے  کا مشورہ دے دیا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹرک  شناہن کا کہنا ہے کہ پاک  بھارت کشیدگی  پر اعلیٰ حکام سے رابطے جاری ہیں امریکی محکمہ دفاع کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مزید عسکری کارروائیوں سے گریز کریں، امریکی وزیردفاع پیٹرک شناہن کشیدگی میں کمی کیلئے  کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور امریکی وزیر دفاع کے اعلیٰ حکام سے رابطے جاری ہیں۔