Thursday, March 28, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
August 9, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔ بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے سے گریز  کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کو ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل  کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی دفتر خارجہ کا  ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی نہیں بدلی۔ مقبوضہ کشمیر معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا افغان امن عمل پر پیش رفت ہورہی ہے۔ عمران خان افغان مذاکرات کیلئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ادھر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی تشخص کو ختم کرنے پر  برطانیہ کے پینتالیس سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو خط لکھا ہے۔ خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیر کی خود مختاری پر کئے گئے حملے کا نوٹس لے اور اس معاملے میں مداخلت کرے۔ انتونیو گوتیرس کو لکھے گئے خط پر پینتالیس سے زائد اراکین پارلیمنٹ کے دستخط ہیں ۔ اراکین پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل مرحلے میں کشمیریوں کا ساتھ دے۔