Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ کے دفاتر کےسامنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف مظاہرہ

اقوام متحدہ کے دفاتر کےسامنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف مظاہرہ
August 25, 2019
 نیویارک (92 نیوز) امریکی شہر نیویارک میں  اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھی  مظاہرہ کیا گیا جس میں  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت پاکستانی ، کشمیری اور سکھ کیمونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ مظاہرین نے پاکستانی کشمیری اور خالصتان کے پرچم تھام رکھے تھے ۔انہوں نے بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی صرف قراردادیں پاس کرنے تک محدود ہے ۔ باون  اسلامی ممالک کی اس اہم ایشو پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ پاکستان کے علاوہ کسی مسلم ممالک نے بھارت کے مذموم اقدامات کی مخالفت نہیں کی ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔ کشمیر  پاکستان کی شہ رگ ہے اور اِسے جلد ہی آزاد کر لیں گے۔ شکاگو میں قائم بھارتی قونصلیٹ میں بھی  بی جے پی  حکومت کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ شرکا نے  مودی کو دور حاضر کا ہٹلر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور  دور نہیں جب   آر ایس ایس کے بت پاش پاش ہونگے اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ مظاہرے میں بچوں اور خوایتن نے بھی  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔