Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ تہران پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ تہران پہنچ گئے
February 21, 2021

تہران (92 نیوز) ایران پرامریکی پابندیوں کے خاتمے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ تہران پہنچ گئے۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے جوہری معاہدےکی بحالی رافیل گروسی کے دورے کا ایجنڈا ہے، رافیل گروسی کی ایران کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکا ایران مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں امریکا اور ایران کے درمیان محتاط سفارت کاری اور تعاون بہت ضروری ہے۔ شفافیت اور مذاکرات سے اسٹریٹجک غلط فہمیوں کو کم سے کم سطح پر لانا ہوگا۔