Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ کے بجٹ میں ساڑھے 28 کروڑ ڈالرز کٹوتی کا منصوبہ ہے ، امریکہ

اقوام متحدہ کے بجٹ میں ساڑھے 28 کروڑ ڈالرز کٹوتی کا منصوبہ ہے ، امریکہ
December 26, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام کیخلاف  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ آنے پر امریکہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کےبجٹ میں 28کروڑ 50لاکھ ڈالرزکٹوتی کا منصوبہ ہے ۔

امریکہ نے ووٹنگ سے قبل بھی کھلی دھمکی دی تھی کہ اگر فیصلہ اس کے خلاف آیا تو کئی ممالک کی امداد بند کر دی جائے گی ۔

اقوام عالم نے دھمکی کے باوجود 128 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے امریکی اقدام کی بھرپور مخالفت کی تھی ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ ہم امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ہے ۔