Thursday, April 18, 2024

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا بھارت سے اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا بھارت سے اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ
October 21, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مودی حکومت سے اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔

اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مشعل بچلٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے ، مشعل بچلٹ نے بھارت سے دوسری مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کارکنان اور این جی اوز کو بھی تحفظ فراہم کرنا چاہیئے، بھارت کے3 قوانین اقلیتوں، انسانی حقوق کارکنان اور این جی اوز کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔