Thursday, March 28, 2024

اقوام متحدہ کی چینی قونصل خانے پر حملے اور لوئر اورکزئی دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ کی چینی قونصل خانے پر حملے اور لوئر اورکزئی دھماکے کی مذمت
November 25, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ  نے چینی قونصل خانے پر حملے اور لوئر اورکزئی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل سے جاں بحق افراد کے لواحقین  سے تعزیت اظہار کیا ۔ سلامتی کونسل نے  سکیورٹی فوسز کی بروقت کارروائی پر پاکستانی اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔ سلامتی کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہرقسم کی دہشت گردی عالمی امن وسلامتی  کیلئے خطرہ ہے۔ ذمےداروں، سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔