Tuesday, May 14, 2024

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش
February 20, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ نے پاک،بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کر دی ۔ سیکرٹری جنرل یو این  انتونیو گوتریس نے  دونوں ممالک میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنےکیلئے اقدامات کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ   اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کو خط لکھا تھا جس میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔ دوسری جانب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی دھمکیوں سے خطے کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیگا۔