Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کی کہانی سامنے آگئی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کی کہانی سامنے آگئی
August 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کیا ہوا؟، مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سلامتی کونسل کا 16 اگست کا اجلاس اوپن سیشن بلانے کے فیصلے کے قریب پہنچ کر ختم ہوا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل مشاورتی اجلاس میں بھارت کو بڑا دھچکہ لگتے لگتے رہ گیا  ، مشاورتی اجلاس کے اختتام پر بھارت کو اپنی اوقات معلوم ہو گئی  ، ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا 16 اگست کا اجلاس اوپن سیشن بلانے کے قریب پہنچ کر ختم ہو گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان اوپن سیشن بلانے کے حق میں تھے  ،  3 مستقل ارکان سمیت 12 ارکان نے چین کی پاکستانی تجویز کی مکمل حمایت کی ۔تینوں ممالک کی رائے تھی سلامتی کونسل کا اوپن سیشن بلایا جائے ۔ بھارت کے 3 تذویراتی شراکت داروں نے پاکستان کی ایماء پر چین کی حمایت کی ۔  امریکا، روس، برطانیہ نے چین کی بالواسطہ، پاکستان کی بلاواسطہ حمایت کی  ۔ روس نے کہا مسئلہ دو طرفہ تاہم صورتحال گمبھیر ہے، اوپن سیشن بلایا جائےجبکہ فرانس اور ڈومینکن ری پبلک نے اوپن سیشن بلانے کی مخالفت کی ، عدم اتفاق رائے پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔