Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
December 23, 2017

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق بل تمام رکن ممالک نے منظور کیا۔
شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کیخلاف نئی پابندیوں کے بل کی سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے حمایت کی۔ کسی ایک بھی رکن نے شمالی کوریا کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی برادری شمالی کوریا کے ساتھ امن کیلیے کوشش کر رہی ہے۔ دنیا امن چاہتی ہے، موت نہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے شمالی کوریا کو دنیا کا سب سے برا شیطان قرار دیا اور نئی پابندیوں کا خیر مقدم کیا۔