Saturday, May 11, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازع جموں و کشمیر پر بریفنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازع جموں و کشمیر پر بریفنگ
January 16, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) سال نو کے آغاز پر پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی ، پاکستان اور چین کی استدعا پر اقوام متحدہ  کی  سلامتی کونسل میں تنازع جموں و کشمیر پر بحث ہوئی، اقوام متحدہ کے محکمہ امن آپریشنز، محکمہ سیاسی و امن امور نے کونسل کو بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک بار پھر غور کیا گیا ، سیاسی و قیام امن سے متعلق امور کے محکموں کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دی گئی، ارکان نے جموں وکشمیر کی صورتحال پر غورکیا اور اپنی آرا پیش کیں۔ سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے بحث میں حصہ لیا ۔ پاکستان اور چین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال زیربحث لانے کی استدعا کی ، مقبوضہ جموں و کشمیر تسلسل کے ساتھ سلامتی کونسل ایجنڈے پر موجود ہے، سلامتی کونسل میں تنازع جموں و کشمیر پر بحث نے ثابت کیا عالمی برادری مسئلہ پر تشویش میں مبتلا ہے۔ سفارتی حلقوں میں بھی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں تنازعہ جموں و کشمیر پر بحث کو پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔