Friday, May 17, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کی قرارداد منظور
December 23, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کی قرارداد منظور ہو گئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی قراداد منظور کر لی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل نے افغان عوام کی امداد سے متعلق قرارداد منظور کی۔ افغانستان کے عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی۔ افغانستان کے عوام کو بنیادی اشیا ضروریہ فراہم کی جائیں گی۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امداد کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ختم ہو گئیں۔ منجمد اکاؤنٹ بھی بحال ہو جائیں گے۔ افغانستان کو فوری طورپر امداد کے لیے جمع کی گئی رقم ادا کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا قرار داد کے بعد افغانستان کے لئے 4.3 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔ قرارداد کی منظوری پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے کوشش کرنا ہو گی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی قرار داد کا خیر مقدم کیا۔