اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی تین روزہ دورے پر اسلام آباد آمد
اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی تین روزہ دورے پر اسلام آباد آمد ہوئی۔
وزارت خارجہ، یواین کے سینئر حکام اور پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ بروکل نے استقبال کیا۔ وولکن بوزکر پاکستانی اعلی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔