Thursday, May 9, 2024

اقوام متحدہ کی تجزیاتی، مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پاکستان کے طویل مدتی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

اقوام متحدہ کی تجزیاتی، مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پاکستان کے طویل مدتی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ
February 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا، اقوام متحدہ کی تجزیاتی، مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پاکستان کے طویل مدتی مؤقف کی تصدیق ہے۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ پاکستان اور خطے کو کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروپوں سے درپیش خطرات کا احاطہ کرتی ہے، اُمید ہے نیٹو اور افغان فوج دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گی۔

پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے کالعدم تحریک طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کا معاملہ بھی اُٹھایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا، توقع ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز، ریزولیوٹ سپورٹ مشن اپنی مخلصانہ کاوشوں کا آغاز کرے گا۔ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خلاف عالمی برادری کیساتھ شراکت کیلئے پُرعزم ہے۔