Friday, April 26, 2024

اقوام متحدہ کو بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت سے آگاہ کررہے ہیں : نفیس زکریا

اقوام متحدہ کو بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت سے آگاہ کررہے ہیں : نفیس زکریا
November 23, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ کو بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔

تفٓصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر رائے شماری  کرانے کی  بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے, بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور سی پیک کے خلاف سازشوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی ہمارے لیے باعث تشویش ہے ، بھارت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ننشانہ بنا رہا ہے ، بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنی بربریت سے عالمی توجہ ہٹانا ہے ،اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو بھارتی مظالم اور اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کر چکے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ   پاکستان نے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، کانفرنس اگرچہ بھارت میں ہو رہی ہے لیکن یہ افغانستان سے متعلق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔