Friday, April 26, 2024

اقوام متحدہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتی،نیویارک ٹائمز

اقوام متحدہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتی،نیویارک ٹائمز
October 3, 2019
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں ایک مقصد کے تحت گئے تھے تاکہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے سامنے دوبارہ اٹھایا جا سکے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان   نے اپنی تقریر میں خبردار کیا کہ مسئلہ حل کرنے میں ناکامی سے دو ایٹمی ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے ۔ اپنے اداریے میں اخبار نے کہا اقوام متحدہ کی مسئلہ حل کرنے میں ناکامی اور عدم دلچسپی عالمی سفارتکاری کی معطلی کا ثبوت ہے ۔ صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی لیکن مودی کیساتھ تعلقات کے باعث وہ دیانتدار اور مخلص ثابت نہیں ہوئے ۔ اخبار کے مطابق  دنیا کے ممالک بھارت کی بڑی منڈی کو کھونا نہیں چاہتے  ، سکیورٹی کونسل کو واضح طور پر کہنا چاہئے کہ وہ مودی کی جانب سے کشمیر پر سخت پابندیوں کی مذمت کرتی ہے ۔مودی شاید سوچتے ہوں کہ وہ اس تنازع کو کنٹرول کر سکتے ہیں، یقیناً وہ نہیں کر سکتے ۔