Friday, April 26, 2024

اقوام متحدہ کاگلوبل مائیگریشن پر اجلاس2018میں بلانے کا اعلان

اقوام متحدہ کاگلوبل مائیگریشن پر اجلاس2018میں بلانے کا اعلان
September 21, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے گلوبل مائیگریشن کے حوالے سے سن دو ہزار اٹھارہ میں اجلاس بلانے کا اعلان کردیا امریکی صدر بارک اوباما نے توقع ظاہرکی ہے کہ دو ہزار اٹھارہ تک  مختلف ممالک مزید تین لاکھ ساٹھ ہزار  افراد کو پناہ دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے  گلوبل مائیگریشن کے حوالے سے  اجلاس سن دو ہزار اٹھارہ میں بلانے کا اعلان کردیا۔ تاہم ابھی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اجلاس میں تارکین وطن کو پناہ دینے کے حوالے سے عالمی معاہدے کا حتمی مسودہ تیار کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ جرمنی، کینیڈا،  نیدرلینڈز اور آسٹریلیا زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو پناہ دینے کے لیے اقدامات کی کوشش کریں۔