Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ کا چارٹر بہتر دنیا کا قطب نما ہے !!! ملالہ یوسفزئی نئی نسل کی مشعل بردار ہیں: بان کی مون

اقوام متحدہ کا چارٹر بہتر دنیا کا قطب نما ہے !!! ملالہ یوسفزئی نئی نسل کی مشعل بردار ہیں: بان کی مون
June 27, 2015
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ملالہ یوسفزئی نئی نسل کی مشعل بردارہیں، یو این چارٹر انسانی امیدوں اور خواہشات کی علامت ہے، بان کی مون کا اقوام متحدہ کے چارٹر کی منظوری کی سترویں سالگرہ کے موقع پر خطاب۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر بہتر دنیا کا قطب نما ہے جس کے مقاصد کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سیاسی تدبر ناگزیر ہے۔ سان فرانسسکو میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی منظوری کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر دنیا کو قریب تر لانے کےلئے انسانی امیدوں اور خواہشات کی علامت ہے۔ اس دستاویز پر دستخط کر کے اقوام متحدہ کے بانیوں نے وہ کچھ حاصل کیا جسے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ آج کی دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سب کی بھلائی کےلئے اجتماعی کاوشیں کی جائیں۔ تقریب میں ملالہ یوسفزئی، نینسی پلوسی، کیلیفورنیا کے گورنر ایڈون لی، سان فرانسسکو کے میئر بھی شریک تھے۔ بان کی مون نے ملالہ یوسفزئی کو نئی نسل کی مشعل بردار قراردیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے ہم جنس پرست شادیوں کو جائز قراردینے کے فیصلے کو مساوی انسانی حقوق کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔