Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور

اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور
March 6, 2019
نیویارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ، دونوں ممالک سے مختلف سطح پر رابطے میں  رہے ہیں لیکن انتونیو گوتریس کی  پاک بھارت وزرائے اعظم سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق  انتو نیو گوتریس  پاک بھارت صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ، سیکریٹری جنرل دونوں ملکوں سے مختلف سطح پر رابطے میں رہے اور انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق انتو نیو گوتریس نے وزیر اعظم عمران خان یا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اب تک کوئی گفتگو نہیں کی ، اس سے قبل انتونیو گوتریس نے  کشیدگی ختم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی ۔