Thursday, April 18, 2024

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے پر زور

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے پر زور
October 30, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے بھارتی حکام پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر  کے ایک ترجمان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 ہفتے قبل پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو  جزوی خود مختاری دینے والی آئینی شق کو ختم کر دیا تھا اور وفاق کے زیر انتظام دو الگ الگ یونین ٹیری ٹریز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ الگ الگ یونین ٹیری ٹریز کا قیام  اس جمعرات سے نافذ العمل ہو گا ، حکام کی جانب سے علاقہ میں غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ وادی کی زیادہ تر علاقوں میں تاحال نافذ ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ وادی میں مسلح گروہوں کے حملوں میں کم سے کم مزید چھ افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، تین سابق وزرائے اعلیٰ سمیت سینکڑوں سیاسی اور  سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو پیشگی احتیاطی اقدامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ حبس بے جا ، آزادی نقل وحمل اور ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت سست رفتاری سے کررہی ہے۔