Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ، امریکہ اور ترکی کا محمد مرسی کو سزائے موت سنانے پر گہری تشویش کا اظہار، امید ہے مفتی اعظم مصر معاملات کی باریک بینی سے نگرانی کرینگے: بان کی مون

اقوام متحدہ، امریکہ اور ترکی کا محمد مرسی کو سزائے موت سنانے پر گہری تشویش کا اظہار، امید ہے مفتی اعظم مصر معاملات کی باریک بینی سے نگرانی کرینگے: بان کی مون
May 19, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سابق مصری صدر محمدمرسی کو سزائے موت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو سابق مصری صدر محمد مرسی اوران کے ایک سو پانچ ساتھیوں کو سزائے موت کے فیصلے پر گہری تشویش ہے۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ مرسی کے خلاف عدالتی فیصلہ دو جون تک حتمی نہیں ہے، ابھی اپیل کا حق اور فیصلے پر مصر کے مفتی اعظم کی رائے آنا باقی ہے۔ وہ سزا کے حوالے سے ہونے والی کارروائی کی باریک بینی سے نگرانی کریں گے۔