Friday, March 29, 2024

اقوام متحدہ کا امریکا سے ایران پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا امریکا سے ایران پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
December 15, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے امریکا سے ایران پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سنجیدگی دکھائی۔ فریقین اپنے دعوؤں کو عملی شکل دے کر باہمی معاہدے پر پہنچیں۔ نیوکلیئر معاہدے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی توثیق حاصل ہے۔