Monday, May 13, 2024

اقوام متحدہ کا 75 واں سیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہو گا

اقوام متحدہ کا 75 واں سیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہو گا
September 4, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کا 75 واں سیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہو گا۔ کورونا وبا کے باعث عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اقوام عالم کے 121 صدور، 54 وزرائے اعظم، ایک نائب صدر اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بائیس سمتبر کو صدر روس ولادی میر پوتین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ صدر روس پہلے دن اقوام متحدہ سے خطاب کرنے والے ساتویں لیڈر ہوں گے۔