Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصر آج جابہ کا دورہ کرینگے

اقوام متحدہ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصر آج جابہ کا دورہ کرینگے
March 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اقوام متحدہ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصر آج جابہ کا دورہ کرینگے ، مبصرین بھی بھارتی بمباری سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ مرتب کریں گے۔ بھارتی طیاروں کے پے لوڈ گرانے سے 19درختوں کو نقصان پہنچا،بالاکوٹ حملے میں نقصان پر محکمہ جنگلات نے حتمی رپورٹ مکمل کر لی۔ پاکستان دشمنی میں بھارت کی جارحیت سے خطے کاامن تباہ ہونے لگا،بھارتی اقدامات سے  ماحولیات کو بھی نقصان پہنچنے لگا،بھارتی جارحیت سے ماحول کو ہونے والے نقصان پر عالمی برادری بھی پریشان ہے ۔ محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا نے بالاکوٹ میں بھارتی بمباری سے ہونےوالے نقصانات کی رپورٹ بھی تیار کرلی جو صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پے لوڈ سے جابہ میں 19 درخت تباہ ہوئے،جس سے انیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔