Saturday, April 20, 2024

اقوام متحدہ نے یمنی جماعتوں میں 28مئی کو جنیوا میں مذاکرات کرانے کا اعلان کر دیا، حوثی بھی شریک ہونگے

اقوام متحدہ نے یمنی جماعتوں میں 28مئی کو جنیوا میں مذاکرات کرانے کا اعلان کر دیا، حوثی بھی شریک ہونگے
May 21, 2015
ریاض (92نیوز) اقوام متحدہ نے یمن کی صورتحال پر تمام یمنی جماعتوں کے درمیان اٹھائیس مئی کو جنیوا میں مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایران نے بھی امدادی سامان یمن لے جانے والے بحری جہاز کے معائنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کےلئے رواں ماہ جنیوا میں مذاکرات ہوں گے جس میں حوثی باغیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل عولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا یہ اقدام یمنی حکومت اور دیگر جماعتوں کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ ادھر سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کی یمن میں تازہ بمباری سے پندرہ باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمن کی خانہ جنگی میں اب تک اٹھارہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔