Friday, April 26, 2024

اقوام متحدہ نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیدیا
June 21, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ نے 14 جون سے پاکستان کا نان فیملی تشخص ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے افسر اور اہلکار خاندان کے ہمراہ قیام کر سکیں گے ۔ اقوام متحدہ بین الاقوامی سول سروس کمیشن نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔  اقوام متحدہ ، پاکستان ، محفوظ ، ترین ، ملک فیصلہ اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل برائے تحفظ وسلامتی کمیشن کی سفارشات پر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دینے کے فیصلے کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خیر مقدم کیا اور کہا یہ انتہائی اچھی خبر ہے۔ اقوام متحدہ نے جامع سیکیورٹی جائزے کے بعد فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ نے اپنے بین الاقوامی سٹاف کیلئے اسلام آباد کا فیملی تشخص بحال کیا۔