Friday, March 29, 2024

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو بلیک لسٹ قرار دے دیا
April 15, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج جنسی زیادتیوں کے واقعات میں ملوث ہے ۔ ایسے واقعات میں ملوث ہونے پر میانمار کی فوج کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے 7 لاکھ روہنگیا میں سے زیادہ تر افراد کے جسموں پر زخموں کے نشانات تھے۔