Friday, March 29, 2024

اقوام متحدہ نے خشوگی کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے خشوگی کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیدیا
October 26, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ کی سپیشل رپورٹر برائے ماورائے عدالت قتل کیسز ایگنس کیلمرڈ اور ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان SUEمارخم  کا مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سعودی ریاست خشوگی کی موت سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔ سعودی عرب واضح کرے کہ وہ صحافی کے قتل کا ذمہ دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کا یہ کہنا بہت اہمیت کا حامل ہے کہ انہیں اس واقعے کا علم نہیں تھا۔ اقوام متحدہ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔