Sunday, September 8, 2024

اقوام متحدہ نے بھی قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اقوام متحدہ نے بھی قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
August 11, 2015
اسلام آباد(92نیوزٌ)اقوام متحدہ نے قصور میں بچوں سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر یونیسیف کا کہنا ہے بچوں کے ساتھ زیادتی  خوفناک عمل ہے۔ ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر یونیسف  کی  جانب  سے  جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ   قصور میں بچوں سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک اور خوفناک ہے ، اس سلسلے میں  حکومت پاکستان  سے رابطے میں ہیں  اورایسے واقعات کی مکمل روک تھام کے لئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ قصور کے واقعہ سے اندازہ ہوا کہ  بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مزید کتنے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر یونیسف  نے امید  ظاہر کی  کہ  پاکستان واقعہ میں  ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔