Sunday, September 8, 2024

اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ، راحت فتح علی خان کی  جاندار پرفارمنس ، بان کی مون کا محبتوں بھرا پیغام

اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ، راحت فتح علی خان کی  جاندار پرفارمنس ، بان کی مون کا محبتوں بھرا پیغام
March 24, 2016
نیویارک(92نیوز)اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان کی پروقارتقریب کا انعقادکیاگیا امریکا میں مقیم پاکستانی برادری نے بڑی تعداد میں شو  میں شرکت کی  صوفی نائٹ میں راحت فتح علی خان کی  جاندارپر فارمنس نے شرکا کے دل موہ لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےیوم پاکستان پر محبتوں بھرا پیغام دیا۔ تفصیلات کےمطابق نیو یارک میں قائم اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان کی مناسبت سے صوفی نائٹ کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد سمیت امریکی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی صوفی نائٹ میں ہیتھرشمد گریمی اکیڈمی رکن اورگلوبل میوزک سفیرنےتقریب میں اردوگیت گائے جبکہ پاکستان کے معروف گلوکارہ راحت فتح علی خان نے آواز کا جادہ جگا کر حاضرین کے دل موہ لیے۔ americas اس موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے پاکستانی قوم کے نام محبتوں بھرا پیغام بھجوایا بان کی مون کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ افسوس ہےکہ راحت فتح علی خان کےکنسرٹ میں شرکت نہیں کرسکوں گا صوفیانہ موسیقی اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگرکرتی ہے انہوں نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی کاوش کو سراہتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا maliha