Friday, March 29, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب اکرم منیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب اکرم منیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں
November 6, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں ۔ نئے مستقل مندوب کی سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب کا اہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیو یارک میں کیا گیا ، جہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے منیر اکرم سے اسناد لیں ۔  انتونیو گوتریز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک اہم رکن ہے ، نئے مندوب کا استقبال کر کے خوشی ہو رہی ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی گزشتہ ماہ مدت مکمل کر کے عہدے سے سبکدوش ہو گئی تھیں جس کے بعد منیر اکرم کو  فرائض تفویض کئے گئے ۔ منیر اکرم سال 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ  کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں ۔