Saturday, June 1, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی عمران خان سے ملاقات،مبارکباد دی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی عمران خان سے ملاقات،مبارکباد دی
August 5, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کے سلسلے جاری ہیں ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور عام انتخابات 2018 میں جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ملحہ لودھی کی عمران خان سے  ملاقات میں ملکی خارجہ پالیسی اور اقوام متحدہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی، شاہ فرمان اور علی امین گنڈا پور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق مشاورت  کی گئی ۔