Sunday, September 8, 2024

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت بارے پیش کردہ قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت بارے  پیش کردہ قرارداد منظور
December 18, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں مقبوضہ علاقوں میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  قرارداد میں  مقبوضہ علاقوں کو آزادی دلوانے اور غاصبانہ تسلط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ  قرارداد میں حق خود ارادیت کی عالمگیریت پر  بھی زور دیا گیا ۔ پاکستانی قرارداد کا پاس ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوامِ عالم تمام مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین میں حق خود ارادیت پر زور دیتی ہے۔