Saturday, March 30, 2024

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
April 3, 2019

نیو یارک (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں پیش آنیوالے اسلاموفوبیا کے افسوسناک واقعے کے بعد اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔

جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن رویہ عالمی امن کےلیےخطرہ ہے۔ مذہب، نسل اور رنگ کےلوگوں کونفرت اورانتہا پسندی کا نشانہ نہیں بننےدےسکتے۔

ملیحہ لودھی کامزید کہناتھاکہ پاکستان نےہمیشہ اقوام،مذاہب اورتہذیبوں کوقریب لانےکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ مغرب میں پروان چڑھنےوالی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارےکی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے امن پسندی کے پل قائم کرنے چاہئیں۔ اقوام متحدہ میں یہ قرارداد نیوزی لینڈ حملوں اور اسلام دشمن تناظر میں پیش کی گئی ہے۔