Wednesday, May 8, 2024

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا، عالمی ادارے کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا، عالمی ادارے کا فیصلہ
December 2, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈش سفیر کی زیرصدارت کمیٹی نے افغانستان اور میانمار کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔

ادھرعالمی بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز دو امدادی تنظیموں کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ اطفال کو 280 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔